پٹرول پمپ پر ناپ تول میں کمی، ایف آئی ار درج

52

اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو ڈاکٹر فواد احمد خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل خائب گل خان نے داسو میں واقع تمام پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایندھن کی دستیابی اور ناپ تول کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران ایک پٹرول پمپ پر ناپ تول میں کمی پائی گئی، جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ اہلکارکو ہدایت کی گئی کہ بارش کے دوران ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخ نامے کے ساتھ صفائی ستھرائی پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں