تورغر : ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ضلع تورغر کے ملازم کسان انور سادات ولد حاجی رازق داد کنہار شریف حسن زئی کو زرعی شعبے میں بہترین کارکردگی پر گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کسان ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز نہ صرف کسان انور سادات بلکہ پورے ضلع تورغر، بالخصوص ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس کامیابی میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر غزالہ یاسمین جاوید کی محنت مسلسل نگرانی، فیلڈ میں سرگرم کردار اور کسان بھائیوں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کی عملی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
ضلعی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم ورک ایکٹو رہنمائی اور کسان دوست پالیسیوں کے باعث یہ اعزاز حاصل ہوا، جو مستقبل میں زرعی ترقی کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔