ملکی معاشیت میں تاجربرادری ریڑھ کی حثیت رکھتی ھے

124

مانسہرہ: ملکی معاشیت میں تاجربرادری ریڑھ کی حثیت رکھتی ھے، شیخ اقبال مرحوم نے اپنی زندگی میں مانسہرہ کی تاجر برادری کی بہترین نمائندگی کرتے ھوئے انکے مسائل حل اور انکے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کی ھے۔

بیریسٹر سنگین سلطان کی کاروان تاجران کے مرکزی صدر و سابق مرکزی سینئر نائب صدر شیخ کامران اقبال سے ملاقات کے دوران گفتگو، دوران ملاقات تاجر برادری کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بیریسٹر سنگین سلطان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

انہوں نے انجمن تاجران کے سابق مرکزی صدر شیخ اقبال حسین مرحوم کی تاجر برادری کے لیے دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بیریسٹر سنگین سلطان خان نے مرحوم کے شیخ اقبال حسین کے صاحبزادے شیخ کامران اقبال کی جانب سے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جس پر شیخ کامران اقبال نے بیریسٹر سنگین سلطان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں