مانسہرہ: شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام تعزیتی تقریبات منعقد ہوئیں اسی سلسلہ میں مانسہرہ بائی پاس روڈ ایک مقامی ہوٹل میں بے نظیر بھٹو شہید کی 18 ویں برسی کے حوالے منقعد ھوئی جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید بے نظیر بھٹو کو ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد قید و بند، جیل اور نظر بندی کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن آمریت کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ اس موقع پر تمام مقررین نے بے نظیر بھٹو کی خراج عقیدت بھی پیش کیا.
مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیدار افضل گولڑہ، ضلع مانسہرہ کے سینئر رہنما ملک وحید، پی پی پی کے تاہنماؤں میں شامل مقصود خان، خالد خان، میڈم ساجدہ تبسم ایڈووکیٹ، شوکت خان سواتی، ملک میر افضل لالہ، تاج محمد خان، منیر خان سواتی، راجہ علی اکبر ترک، سلیم قریشی، ملک عقیل اعوان، راج محمد اوگی، محمد شیراز بفہ، گلفام، اوگی کے انور سعید، عثمان اقبال ڈار و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
آخر میں شہید بے نظیر بھٹو کی بلندیٔ درجات اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے دعا کی گئی۔