ماجد حسین شاہ اور عمیر شاہ کی رہائی کے بعد انصاف سیکرٹریٹ مانسہرہ اور حجرہ امجد سلیم خان میں ان کی آمد کے موقع پر ایک پُرجوش اور پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد

103

ماجد حسین شاہ اور عمیر شاہ کی رہائی کے بعد انصاف سیکرٹریٹ مانسہرہ اور حجرہ امجد سلیم خان میں ان کی آمد کے موقع پر ایک پُرجوش اور پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کمال سلیم سواتی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دونوں رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مقررین نے ماجد حسین شاہ اور عمیر شاہ کے حوصلے، استقامت اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ثابت قدمی کارکنان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں