ناروے – قطب شمالی کے قریب ناروے کے ایک دور افتادہ اور برفیلے جزیرے “اسپٹس بربرگ” پر ایک ایسا عالمی گودام بنایا گیا ہے جسے دنیا “ڈومز ڈے سیڈ والٹ” یا “قیامت کے دن کا بیج گودام” کہتی ہے۔
ایک انتہائی مضبوط چٹانی پہاڑ کے اندر 120 میٹر (تقریباً 390 فٹ) کی گہرائی میں بنائی گئی یہ عمارت دنیا بھر کی زراعت اور انسانیت کا آخری بیمہ ہے۔
اس والٹ کے اندر اس وقت دنیا بھر کی تقریباً تمام اہم ترین فصلوں کے 10 لاکھ سے زائد بیجوں کے پیکٹ (کروڑوں کی تعداد میں بیج) انتہائی سخت ترین سیکیورٹی اور منفی 18 ڈگری سیلسیس کے جما دینے والے درجہ حرارت پر محفوظ کیے گئے ہیں۔
اس جگہ کا مقصد یہ ہے کہ اگر مستقبل میں دنیا کسی خوفناک ایٹمی جنگ، موسمیاتی تبدیلی، خلائی چٹان کے ٹکرانے یا کسی ہولناک وبائی بیماری کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو جائے اور زمین سے فصلیں ختم ہو جائیں، تو اس گودام کو کھول کر زراعت اور زندگی کا آغاز بالکل صفر سے دوبارہ کیا جا سکے۔
یہ عمارت اتنی مضبوط ہے کہ یہ شدید ترین زلزلوں، ایٹمی دھماکوں اور سمندری سطح کے بڑھنے کے باوجود بھی صدیوں تک محفوظ رہے گی۔




قطب شمالی کے قریب “ڈومز ڈے سیڈ والٹ”: انسانیت کا آخری بیج گودام
34