وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے صوبے میں جبری اور استحصالی بھیک کے خاتمے کے لیے اہم قانونی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے “ورگنسی (گداگری) کنٹرول اینڈ ریہیبلیٹیشن بل” کو صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس بل کا مقصد صوبے میں بھیک مافیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور عوام کو استحصال سے بچانا ہے۔ بل میں بھیک مافیا کے سرغنوں، سہولت کاروں اور پیشہ ور گدھوں کے لیے سخت ترین سزائیں شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی، اس بل کے ذریعے بھیک مانگنے والے افراد کی ریہیبلیٹیشن اور سماجی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں، تاکہ وہ معاشرتی طور پر فائدہ مند کاموں میں شامل ہو سکیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھیک مافیا کے خلاف سخت اقدام.
10