ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان کا ٹریفک کنٹرول روم، ڈی ایس پی کمپلینٹ آفس اور ڈرائیور وائیلیشن اسکول کا تفصیلی دورہ.

8

ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے ٹریفک کنٹرول روم، ڈی ایس پی کمپلینٹ آفس اور ڈرائیور وائیلیشن اسکول کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کے امور، ریکارڈ، مانیٹرنگ سسٹم اور عوامی شکایات کے اندراج و ازالے کے طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کی حاضری، کارکردگی اور عوام سے برتاؤ کو بھی چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔


ایس ایس پی ٹریفک نے کنٹرول روم میں ٹریفک کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ ڈی ایس پی کمپلینٹ آفس میں انہوں نے موصول ہونے والی درخواستوں کی بروقت کارروائی یقینی بنانے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ جبکہ ڈرائیور وائیلیشن اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک قوانین کی آگاہی اور تربیتی عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر بلا امتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ مہذب رویہ اپنایا جائے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا محکمہ ٹریفک کی اولین ترجیح ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں