ڈی پی او ہری پور کا سب انسپکٹر اعظم خان کی عیادت، مکمل تعاون کی یقین دہانی.

17

شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی پی او ہری پور نے کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا سب انسپکٹر اعظم خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سعید یدون (ڈی ایس پی سٹی) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی پی او ہری پور نے سب انسپکٹر اعظم خان کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں محکمہ پولیس کا قابلِ فخر سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے دورانِ سروس دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ کے وقار میں اضافہ کیا، جس پر پوری پولیس فورس کو فخر ہے۔
انہوں نے سب انسپکٹر اعظم خان اور ان کے اہلِ خانہ سے تفصیلی ملاقات کی اور علاج معالجے کے سلسلے میں ہر ممکن طبی اور انتظامی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے اور مشکل وقت میں اپنے افسران اور جوانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے سب انسپکٹر اعظم خان کی تین ماہ کی رخصت کی درخواست موقع پر منظور کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ علاج کے دوران مکمل تعاون اور مالی و انتظامی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اعظم خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں