ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت کپٹن ابرار کی شادی عیدالفطر کے پانچویں روز طے تھی۔ وہ اپنی سات بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور گھر والوں کی آنکھوں کا تارا تھے۔ خوشیوں کی تیاریوں کے دوران ہی وطن کی محبت نے انہیں ایک ایسے مقام تک پہنچا دیا جہاں فرض سب سے بڑھ کر تھا۔
کپٹن ابرار نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے عظیم قربانی دی۔ دورانِ آپریشن انہوں نے جوانمردی اور بے مثال دلیری کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کے صوبہ خوست میں پیش قدمی کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
مگر دشمن نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عقب سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کپٹن ابرار شدید زخمی ہوئے اور بالآخر جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اپنی جان قربان کر کے ثابت کر دیا کہ وطن کی حفاظت ان کے لیے ہر رشتے اور ہر خوشی سے بڑھ کر تھی۔
کپٹن ابرار کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع بٹگرام اور ہزارہ ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
🇵🇰 ضلع بٹگرام کے بہادر سپوت کپٹن ابرار کی عظیم شہادت
23