تھانہ سٹی ہری پور پولیس کی بڑی کارروائی — جیب تراش گرفتار.

22

تھانہ سٹی ہری پور پولیس نے شہری کی جیب کاٹ کر رقم چوری کرنے والے جیب تراش کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مین بازار ہری پور میں کھلابٹ کے رہائشی شہری کی جیب سے ملزم انضمام الحق نے چالاکی سے 55 ہزار روپے نقدی چوری کر لی۔ متاثرہ شہری کی فوری اطلاع پر مقدمہ زیر دفعہ 379 پی پی سی درج کیا گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ نے نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو محلہ رزڑ صوابی سے گرفتار کیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے چوری شدہ مکمل رقم 55 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی جو بعد ازاں مدعی کو واپس کر دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے ممکنہ دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او ہری پور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں