بٹگرام میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور کمسن بچوں کی جانب سے رات کے وقت خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان نے ضلع بھر میں کمسن ڈرائیورز اور ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
بٹگرام پولیس کے ترجمان کے مطابق کمسن بچوں کا موٹر سائیکل چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی اپنی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتا ہے۔
پولیس نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بٹگرام: کمسن ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم.
22