ہری پور: نئی عدالت کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 1 جاں بحق، 1 زخمی

27

ہری پور: جوڈیشل کمپلیکس (نئی عدالت) کے قریب GT روڈ پر آج ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، موٹرسائیکل اور ایک بھاری ٹرک اچانک ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ حادثے کے فوری نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ دانش موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی 15 سالہ سعد شدید زخمی ہوا
ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑک پر احتیاط برتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں