🚨 گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان متوجہ ہوں: رمضان کے آخری دنوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ 🚗🏍️

13

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عموماً چوری، ڈکیتی اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اسی وجہ سے شہریوں کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس عرصے میں کار لفٹر اور موٹر سائیکل چور زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور خاص طور پر ایسی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں جو غیر محفوظ مقامات یا گلیوں میں کھڑی ہوتی ہیں۔ شہری اپنی قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کے لیے چند ضروری اقدامات ضرور کریں۔
شہریوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل ہر ممکن حد تک گھر کے اندر یا کسی محفوظ جگہ پر پارک کریں۔ اگر گھر میں پارکنگ کی سہولت موجود نہیں تو گاڑی کو گلی یا سنسان مقام پر کھڑا کرنے کے بجائے کسی محفوظ پارکنگ ایریا کا انتخاب کریں۔
مزید یہ کہ گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم اور مختلف قسم کے سیکیورٹی لاک لازمی لگوائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں گاڑی کا سراغ لگانا آسان ہو سکے۔ اسی طرح اسٹیئرنگ لاک، وہیل لاک اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال بھی چوروں کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہے۔
خریداری یا مارکیٹ جانے کے دوران گاڑی کو ہمیشہ ایسی جگہ پر پارک کریں جہاں سیکیورٹی موجود ہو یا رش زیادہ ہو۔ ممکن ہو تو گاڑی میں کسی فرد کو بٹھا کر رکھیں تاکہ گاڑی غیر محفوظ نہ رہے۔
یہی ہدایات موٹر سائیکل مالکان کے لیے بھی ہیں کہ وہ اپنی موٹر سائیکل کو بغیر لاک کیے ہرگز نہ چھوڑیں اور ڈبل لاک یا چین لاک کا استعمال کریں۔ شہریوں کی ذرا سی احتیاط ان کی قیمتی گاڑیوں کو چوری سے بچا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں