نواں شہر گھڑی پنہ چوک: گندگی کے ڈھیر، اہلِ علاقہ کا واسا کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی

13

نواں شہر (MansehraDotCom)ک

ے علاقے گھڑی پنہ چوک سے اوپر جانے والے راستے پر گندگی کے ڈھیروں نے اہلِ محلہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق یہاں طویل عرصے سے کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں شدید بدبو پھیل رہی ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ متعدد مرتبہ متعلقہ ادارے واسا (WASA) اور مقامی انتظامیہ کو شکایات درج کرا چکے ہیں، مگر اب تک مسئلے کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ رہائشیوں نے کئی بار اس مقام پر باقاعدہ ڈسٹ بن رکھنے کی درخواست بھی دی، تاکہ کچرے کو مناسب طریقے سے جمع کیا جا سکے، مگر ان کی یہ درخواستیں بھی نظر انداز کر دی گئیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ کچرے سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث سانس اور جلد کی بیماریوں سمیت مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ اردگرد کے رہائشی شدید اذیت کا شکار ہیں۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد اس مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیا اور یہاں ڈسٹ بن فراہم نہ کیے گئے تو وہ مجبوراََ سارا کچرا مرکزی سڑک پر پھینک کر بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری واسا اور متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام سے فوری نوٹس لینے اور صفائی کے مؤثر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کے مکینوں کو اس سنگین مسئلے سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں