اوگی: تربیلہ جھیل نے ایک اور قیمتی جان نگل لی، نوجوان ڈوب کر جاں بحق.

31

اوگی: تربیلہ جھیل میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ضلع تورغر کے علاقے برانڈو گاؤں برانجل مداخیل سے تعلق رکھنے والے مومین خان کے صاحبزادے ابرار خان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابرار خان تربیلہ جھیل کے پانی میں ڈوب گئے، جنہیں بچانے کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس افسوسناک واقعے پر اہلِ علاقہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مقامی افراد نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم ابرار خان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں