مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں انتقالات کے ریکارڈ کی تبدیلی کے عمل کے دوران بعض پٹواریوں کے خلاف شہریوں سے مبینہ طور پر غیر قانونی رقوم وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق جن مالکان کے انتقالات خانہ کاشت میں درج ہیں، انہیں خانہ ملکیت میں منتقل کیا جانا ہے، تاہم بعض اہلکار مبینہ طور پر لوگوں کو مختلف خدشات سے ڈرا کر ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق کچھ شہری جلد بازی یا معلومات کے فقدان کے باعث ان دعوؤں پر یقین کر کے رقم ادا کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان الزامات کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ اگر شہریوں سے غیر قانونی رقوم طلب کی جا رہی ہیں تو وہ متعلقہ ریونیو حکام یا اینٹی کرپشن اداروں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
مانسہرہ: انتقال خانہ کاشت سے خانہ ملکیت میں منتقلی کے نام پر شہریوں سے مبینہ وصولیوں کی شکایات.
26