راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشا اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ ایک ملزم وسیم کو شواہد کی عدم موجودگی پر بری کر دیا۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد فرخ کھوکھر سمیت تینوں مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فرخ کھوکھر مقدمے کے دوران ضمانت پر رہا تھا، جبکہ دیگر دو مجرموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر مقتول ماجد ستی کے ورثا اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی، جبکہ فرخ کھوکھر اور دیگر ملزمان کے حامی بھی بڑی تعداد میں وہاں پہنچے۔
ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مسلح افراد اور گاڑیوں کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد رہی، جبکہ آنے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی لی گئی۔

واضح رہے کہ ماجد ستی قتل کا مقدمہ 8 اگست 2022 کو تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔
🟥 راولپنڈی: ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ، فرخ کھوکھر سمیت 3 مجرموں کو عمر قید، ایک ملزم بری.
34