کراچی: 6 سالہ بچے کے قتل کیس میں چار ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتق.

21

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں لی مارکیٹ کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران پولیس نے چار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت کے مطابق مرکزی ملزم حمزہ نے تفتیش کے دوران بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور بعد ازاں قتل کا اعتراف کیا۔ ملزم کے بیان کے مطابق واقعے کے بعد پولیس سے بچنے کے لیے اس نے بچے کی لاش چھپا دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد لاش کو ایک بوری میں چھپا دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے بھائی، والد اور چچا کو مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں