منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست عدالت میں دائر.

30

لاہور: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں ان کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے اور معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی وجوہات کی بنیاد پر پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ اسپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے، جبکہ عدالت پہلے ہی پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فریقین کے وکلاء سے تفصیلی دلائل طلب کر چکی ہے۔ اب عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں