صوابی: پولیس وین کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، چار زخمی.

19

صوابی: کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پولیس وین کا ٹائر اچانک پھٹنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹائر پھٹنے کے بعد پولیس وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے گاڑی میں سوار اہلکار شدید متاثر ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے مردان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ جاں بحق اہلکار کی شناخت اور دیگر تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں