بلوچستان: آپریشن “شعبان” جاری، کارروائیوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 88 ہوگئی.

22

کوئٹہ: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن “شعبان” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن “شعبان” کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن “شعبان” اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں مجموعی طور پر 126 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں