🚌 پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، مریم نواز کا بڑا اعلان.

21

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 80 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسوں میں سفر کی سہولت ملنا خوش آئند ہے، جبکہ پنجاب کے تمام شہروں تک معیاری اور باعزت سفری سہولیات پہنچائی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ رواں سال مزید 1,500 الیکٹرک بسیں فلیٹ میں شامل کی جائیں گی، جبکہ آئندہ 5 برسوں میں پنجاب بھر میں 5,000 بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں