بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ سمیت 4 افراد جاں بحق.

24

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں فائرنگ کے ایک واقعے میں باپ اور اس کے تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع اودین کلہ میں پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں، جبکہ مبینہ طور پر چچا زاد ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں