قبرستان اراضی قبضہ کیس: خاور مانیکا اور ایک بیٹا بری، دوسرے کی گرفتاری کا حکم.

24

حویلی لکھا میں قبرستان کی اراضی پر مبینہ قبضے اور غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اسپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعود الحسن نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے خاور فرید مانیکا اور ان کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

فیصلے کے وقت خاور فرید مانیکا اور موسیٰ مانیکا عدالت میں موجود تھے، جبکہ ابراہیم مانیکا پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر مبینہ قبضے اور تعمیرات کا یہ مقدمہ تقریباً تین سال قبل اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں