مانسہرہ: شینکیاری میں 27 افغان مہاجرین گرفتار، ڈی پورٹ کر دیے گئے.

26

مانسہرہ کے علاقے شینکیاری میں انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے افغانستان روانہ کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کی قیادت میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 27 غیر ملکی شہریوں کو تحویل میں لے کر حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی پورٹ کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی نئی ہدایات کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کے بجائے براہِ راست ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں حکومتی پالیسی کے مطابق آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں