ملتان: سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی اور دو دامادوں کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج.

19

ملتان: ملتان میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ان کے دو دامادوں کے خلاف بھی علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے حکام کے مطابق مقدمات ایس ڈی او میپکو کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت عمل میں لائی گئی۔

میپکو حکام کے مطابق ہفتے کی شام جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ کا بجلی کنکشن بھی منقطع کر دیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید قانونی کارروائی متعلقہ قوانین کے مطابق جاری رہے گی۔

دوسری جانب جاوید ہاشمی یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس مقدمے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں