لودھراں: لودھراں کی سیشن کورٹ نے 2024 میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وقاص کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جبکہ فیصلے میں متاثرہ خاتون کو 15 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مجرم نے 2024 میں 25 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
عدالت نے دستیاب شواہد اور مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مجرم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم جاری کیا۔