کراچی: پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ کارروائی جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر چرس، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث تھا اور نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی طرف راغب کرنے والے ایک نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ اس کے خلاف 2022 میں بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے انمول عرف پنکی کے مبینہ نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: انمول عرف پنکی کا بھائی کامران گرفتار، منشیات برآمد، دو مقدمات درج.
30