لاہور: کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے فرار چاروں ملزمان گرفتار.

27

لاہور: کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے دو روز قبل فرار ہونے والے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک تشکیل دیا گیا تھا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے تمام مفرور ملزمان کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ فرار کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں