شیخوپورہ: گھوڑے کی لات لگنے سے کمسن بچہ جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا.

22

شیخوپورہ: ضلع شیخوپورہ کے نواحی علاقے بھکھی گاؤں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک کمسن بچہ گھوڑے کی لات لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بچہ گھوڑے کے قریب موجود تھا کہ اچانک گھوڑے نے زور دار لات ماری، جس کے نتیجے میں بچہ قریب موجود دیوار سے جا ٹکرایا اور شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ واقعے کے بعد اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں