گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے تباہی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہزاروں افراد و سیاح محصور.

39

گلگت: گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ نے معمولِ زندگی مفلوج کر دیا۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں، پل اور رابطہ انفراسٹرکچر متاثر ہونے سے ہزاروں مقامی افراد اور سیاح مختلف مقامات پر محصور ہو گئے۔
محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے 26 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلوف) کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ)، بابوسر روڈ، بلتستان روڈ، نلتر ہائی وے، غذر-شندور روڈ اور استور ویلی روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہیں، جس سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔




 width=
انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متحرک ہیں، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں