شنکیاری باغوار: افغان شہری کی کمرشل پراپرٹی سیل، انتظامیہ کی کارروائی.

21

مانسہرہ: شنکیاری کے علاقے باغوار میں مقامی انتظامیہ نے حکومتی پالیسیوں اور ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک افغان شہری کی مبینہ کمرشل پراپرٹی سیل کر دی۔

انتظامیہ کے مطابق زابطہ خان نامی افغان شہری کی بلاک پر مشتمل کمرشل دکان کو حکومتی احکامات کے تحت سیل کر کے قانونی تحویل میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ پراپرٹی کے مالک کے افغان شہری ہونے کی بنیاد پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جاری پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے یا غیر قانونی جائیداد رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ایسے معاملات میں بلا امتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں