شیخوپورہ: شیخوپورہ میں ریکی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے کانسٹیبل ساغر نشان شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل ساغر نشان ڈیوٹی کے دوران ریکی کر رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور تعاقب شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔