ہزارہ موٹر وے پر ای چالان سسٹم کی تنصیب آخری مراحل میں، ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار کارروائی ہوگی.

32

مانسہرہ: ہزارہ موٹر وے پر جدید ای چالان کیمروں کی تنصیب آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف خودکار ای چالان جاری کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز (اوور اسپیڈنگ)، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے سے ٹول پلازہ کے ذریعے باہر نکلتے وقت ایم ٹیگ (M-Tag) کے ذریعے جرمانے کی رقم خودکار طور پر وصول کی جائے گی۔

متعلقہ حکام نے موٹر وے استعمال کرنے والے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں