پشاور: مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک.

37

پشاور میں خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان پر گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

واقعے سے متعلق مقدمہ 6 ستمبر کو تھانہ رحمان بابا میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان پر حملہ کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں