میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا سربراہ کے طور پر تعیناتی.

29

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ نیکٹا کے قیام کے بعد اس ادارے کی سربراہی کرنے والے پہلے فوجی افسر ہوں گے۔
نیکٹا کا بنیادی کام ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی حکمتِ عملی مرتب کرنا، ایکشن پلان کی تیاری و نگرانی اور مختلف ریاستی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنانا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تعیناتی تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن (سیکنڈمنٹ) کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
میجر جنرل فیصل نصیر اس سے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے انٹرنل ونگ، ڈی جی سی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نیکٹا کو ماضی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تشکیل دیے گئے 20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔ ان کی نئی تعیناتی کو اسی تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں