مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف.

36

مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں درآمدی اشیاء پر 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ کی سربراہی میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ٹیکس فری زونز میں درآمد کیے گئے سامان اور اس پر عائد ٹیکس سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 108 کمپنیوں کے 389 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس پر متعلقہ کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد اور کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں