ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کی سردیاں پاکستان کی تاریخ کی سرد ترین سردیوں میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہیں۔

32

اسلام آباد ۔ ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کی سردیاں پاکستان کی تاریخ کی سرد ترین سردیوں میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس غیر معمولی سردی کی بڑی وجہ “لا نیینا” (La Niña) موسمیاتی پیٹرن ہے، جو اس بار غیر معمولی شدت کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے۔

“لا نیینا” اس وقت رونما ہوتا ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ کم ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں شدید موسمی تغیرات دیکھنے میں آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باعث پاکستان میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ سخت اور طویل سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے دوران گیس، بجلی اور حرارتی انتظامات کے لیے پہلے سے تیاری کی جائے، کیونکہ درجہ حرارت ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں کئی دہائیوں کی کم ترین سطح تک گر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں