نئے تعینات ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء کی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

16

نئے تعینات ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیاء گل خطاب عباسی نے سرکل کے پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ایس ڈی پی او نے منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایس ڈی پی او نے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کی کارروائیوں اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے، چیک پوسٹس پر الرٹ رہنے اور دورانِ ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کے لازمی استعمال کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ غیر ضروری موبائل فون کے استعمال سے گریز اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کوہستان لوئر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فرائض میں غفلت، کوتاہی یا ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں