تحصیل بار ایسوسی ایشن بالاکوٹ کی کابینہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے ملاقات

51

مانسہرہ : تحصیل بار ایسوسی ایشن بالاکوٹ کی کابینہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بار کی کابینہ نے جوڈیشل کمپلیکس بالاکوٹ (بیسیاں) کے تعمیراتی کام کے آغاز پر چیف جسٹس صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس صاحب نے اس موقع پر کابینہ کو اس اہم منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔

چیف جسٹس صاحب نے مزید بتایا کہ کابینہ کی سفارش اور ضرورت کے پیشِ نظر مزید 16 کنال اراضی جلد از جلد حاصل کی جائے گی، جبکہ تحصیل عدلیہ بالاکوٹ کے لیے دو مزید سول ججوں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ملاقات کے دوران صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سید عدیل حسین شاہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری میاں جمیل الرحمٰن ایڈووکیٹ، اور فنانس سیکرٹری وقاص قریشی ایڈووکیٹ نے بار کے مختلف مسائل اور ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات نہایت مفید، مثبت اور بار ایسوسی ایشن بالاکوٹ کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے معزز اراکین خرم شہزاد خان ایڈووکیٹ اور میاں محمد فیاض ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں