گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان

37

مانسہرہ : وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کیا.

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چار سال سے گیس کنکشنز پر پابندی عائد تھی جو اب ختم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مطالبے پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے سے جمع درخواستوں پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں گیس پریشر بہتر ہے تاکہ عوام کو سردیوں میں ریلیف مل سکے۔

وزارت توانائی کے مطابق نئے کنکشنز امپورٹ شدہ گیس یعنی RLNG کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں گھریلو صارفین کو سہولت ملے گی اور گیس کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں