مانسہرہ : خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز آف بزنس میں تبدیلی , گوجری زبان رائج کردی گئی، اس سے قبل اردو، انگری پشتو، ہندکو، سرائیکی میں کارروائی ہوتی تھی۔گوجری زبان کی شمولیت کو صوبے میں لسانی اورثقافتی تنوع کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو ایوان کی کارروائی میں شامل کر کے صوبے میں بولی جانے والی چھٹی زبان کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
اسمبلی اجلاس کے دوران گوجری زبان میں بات کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایوان نے اسمبلی کے رولز آف بزنس میں ترمیم منظور کرتے ہوئے گوجری زبان کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے
اس سے قبل اسمبلی کی کارروائی پانچ زبانوں، اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو اور سرائیکی میں کی جاتی تھی۔ گوجری زبان کو شامل کیے جانے کے بعد اب اراکین ان چھ زبانوں میں سے کسی میں بھی اظہارِ خیال کرسکیں گے۔
گوجری صوبے میں بولی جانے والی ایک بڑی زبان ہے ،یہ اقدام صوبے کی لسانی و ثقافتی تنوع کے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔گوجری زبان کے شمولیت کے حوالے سے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے حلقہ کی عوام سے وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا گیا۔