بٹل تھانہ میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب، اہلکاروں کی حاضری اور نظم و ضبط کا بھی جائزہ

46

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کیڈٹ محمد فاروق کا تھانہ بٹل کا دورہ.

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بٹل حمزہ خان اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے،ڈی ایس پی کیڈٹ محمد فاروق نے دورے کے دوران تھانہ میں موجود ہیومن ریسورس، ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، پولیس میس، کوت اور دیگر اہم حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تھانہ میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب، اہلکاروں کی حاضری اور نظم و ضبط کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے موجود سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور انصاف کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ پولیس وردی میں رہتے ہوئے شائستگی، برداشت اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں