وکلاء کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے،نو منتخب ممبر

26

مانسہرہ: وکلاء کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے، نو منتخب ممبر کے پی بار کونسل وقاص رضا خان ایڈووکیٹ.

تفصیلات کے مطابق کے پی بار کونسل انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نو منتخب ممبر کے پی بار کونسل وقاص رضا خان ایڈووکیٹ نے دیگر سینئر وکلاء سابق صدر بار ایسوسی ایشن عامر خان ایڈووکیٹ، اشتیاق خان ایڈووکیٹ، اویس خان ایڈووکیٹ، سہیل خان، وصی خان و دیگر وکلاء اور احباب کے ہمراہ اظہار تشکر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام سینئر و جونیئر وکلاء برادری اور خواتین وکلاء کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اور میرے پینل کے سردار وقار الملک ایڈووکیٹ کو ممبر کے پی بار کونسل منتخب کیا.

وقاص رضا خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وکلاء برادری کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے. اور آئندہ بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وکلاء برادری کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں