حق حلال کی ڈیوٹی کرنا جرم بن گیا

33

مانسہرہ: حق حلال کی ڈیوٹی کرنا جرم بن گیا. مالک کی اشیاء کی چوری کی نشاندھی پر نامزد با اثر افراد کی جانب سے بوگس الزام تراشی ہرزہ سرائی اور جھوٹ پر مبنی ہے. سنگین نتائج کی دھمکیوں پر کسی بھی قِسم کے نقصان کی ذمہ داری ملزمان پر عائد ہو گی. عدلیہ اور پولیس تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے ساتھ نامزد با اثر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے. متاثرہ ملازم وقار احمد کی عدلیہ و پولیس سے فریاد.

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ تھانہ لاری اڈہ حدود بٹ پل کے رہائشی وقار احمد ولد پرویز احمد نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی عرصہ سے شہاب خان کے پاس شجاع پلازہ میں ملازم ہوں. چند روز قبل رات گئے ہمارے پلازہ سے مالک کی اراضی میں لگی مکئی کی فصل کاٹنے پر اور پالتو کتے کے بھونکنے پر میں جب موقع پر پہنچا تو یوسف، شبیر، سلیم وحید نے دیگر نا معلوم با مسلح افراد کے ہمراہ مجھ پر پستول و دیگر آتشیں اسلحہ تان لیا. اور کہا کہ ہمارا تم سے تنازعہ نہیں.

اپنے مالک کو بلاؤ. میرے کمرے میں آنے اور مالک اراضی سے رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران نامزد افراد و دیگر ہمراہیان با مسلح کے ہمراہ کچھ دیر بعد موقع سے سنگین دھمکیاں دیتے چلے گئے.

بعد ازاں چیک کرنے پر موقع کے قریب زیر تعمیر مکان کا پڑا ہوا قیمتی سریا اور میرا حفاظتی پالتو کتا موقع سے غائب تھے اور مکئی کی فصل کی بھی کٹائی کر کے ضائع کر دی گئی تھی. جس پر متعلقہ تھانہ میں باقاعدہ درخواست دی گئی. اور مقامی عدالت میں کیس بھی زیر سماعت ہے.

تاہم اس دوران نامزد ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. متاثرہ وقار نے معزز عدلیہ و محکمہ پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ نامزد ملزمان کے خالف سخت قانونی کارروائی کر کے مجھے قانونی تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں