این اے18 ہری پور ضمنی انتخابات میں 4 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے

44

ہری پور: این اے18 ہری پور ضمنی انتخابات میں 4 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے 9 امیدوار میدان میں رہ گئے .

پیرصابرشاہ ،صاحبزادہ حامد شاہ، سردار عبدالروف، سردار مشتاق نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے کل 6نومبر کو باقی رہ جانے والے 9 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے.

جبکہ پولنگ 23 نومبر 2025کو ہوگی میدان میں رہ جانے والے امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ، پاکستان تحریک انصاف کی نامزد کردہ امیدوار شہرناز عمرایوب ، پاکستان پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ ، سید علی زوار حسین نقوی ، اسد عثمان ، خورشید انور خان ، رستم خان ہزارہ قومی محاذ، عبدالشکور اور محمد سرور شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں