ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا ڈھیریاں یونین کونسل جھنگی کا دورہ، 2200 فٹ لمبی سڑک کا افتتاح

29

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے آج سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) کے تحت یونین کونسل جھنگی کے علاقے ڈھیریاں میں 2200 فٹ لمبی سڑک کی پختگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ریجنل پروگرام منیجر ایس آر ایس پی زیبر ایوب، مقامی عمائدین اور اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے دوران ریجنل پروگرام منیجر زیبر ایوب نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اہلیان علاقہ کے تعاون سے 2200×12 فٹ طویل سڑک کی پختگی پر تقریباً 3.5 ملین روپے لاگت آئی ہے.

جس سے علاقے کی بڑی آبادی کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئی ہے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے اہلیان علاقہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کی اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کی کاوشیں ضلع ایبٹ آباد میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے عوامی فلاح کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ علاقے کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں