کولئ پالس کوہستان: کولئ پالس سے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے خبریں ملاحظہ فرمائیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نور الامین صاحب کی ہدایت پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کولئ پالس کوہستان جناب علی راز خان صاحب نے سیر غازی آباد بازار میں دکانوں کی انسپکشن کی ۔ دورے کے دوران بازار میں صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو حکومتی نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ زائد نرخ وصول کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نور الامین صاحب کی ہدایت پر اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کولئ پالس کوہستان جناب علی راز خان صاحب نے نادرا آفس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری اور دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے نادرا کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔