تورغر : ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب صاحب نے آمدہ کیس ریسپانس پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔